Monday 15 August 2016

یہ پوسٹ صرف معلومات کے لیے ہے

یہ پوسٹ صرف معلومات کے لیے ہے



یہ گواہی قائدِ اعظم سے مل گئ کہ پاکستان 15اگست 1947 کو جمعہ کے روز وجود میں آیا اور اور ثبوت قائدِ اعظم کے اخبار ’’ڈان‘‘ نے فراہم کردیا کہ جمعہ 15 اگست کو 27 رمضان تھی ڈان کے 15 اگست 1947 کے شمارے پر 27 رمضان المبارک بھی دیکھا جا سکتا ہے گڑبڑ یہ ہوئی کہ ہمارے بزرگوں نے پڑوسی پر سبقت کیلئے یومِ آزادی ایک دن پہلے 14 اگست کو منانے کا فیصلہ تو کرلیا لیکن جمعہ اور 27 رمضان سے وابستہ تقدس سے دستبردار نہیں ہوئے۔ قائدِ اعظم نے 15 اگست 1947 کو ریڈیو سے قوم کے نام پیغام میں کہا تھا August 15 is the بعد میں انہوں نے کہاbirthday of the independent and sovereign state of Pakistan Today is Jummat-ul-Wida, last Friday of holy month of Ramazan,a day of rejoicing for all of us قائدِ اعظم نےفروری 1948 میں امریکی عوام سے ریڈیو خطاب میں کہا This Dominion which represente the fulfilment, in a certain measure, of the cherished goal of 1000 million Muslims of this sub-continent came into existence on August 15, 1947. پاکستان کا یوم آزادی 15اگست سے 14 اگست کرنےکا فیصلہ کب اور کیسے ہوا، یہ ہمارے محقق دوست عقیل عباس جعفری بتاتے ہیں۔۔۔ ’’ یہ معمہ نیشنل ڈاکیومینٹیشن سینٹر، کیبنٹ ڈویژن،اسلام آباد میں محفوظ ان فائلوں سے حل ہوا جو ایک طویل عرصے تک خفیہ رہنے کے بعد اب عوام لیے کھول دی گئی ہیں۔ان فائلوں کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ منگل 29 جون 1948ءکو کراچی میں وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے کابینہ کے ایک اجلاس میں، جس میں وزیر خارجہ، وزیر مواصلات، قانون و محنت، وزیر مہاجرین و آباد کاری، وزیر خوراک ،زراعت و صحت اور وزیر داخلہ ، اطلاعات و نشریات موجود تھے، فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے پہلے یوم آزادی کی تقریبات 15 اگست 1948 ء کی بجائے 14 اگست 1948ءکو منائی جائیں۔ وزیراعظم لیاقت علی نے کابینہ کو بتایا کہ یہ فیصلہ حتمی نہیں ہے، وہ یہ معاملہ قائداعظم محمد علی جناح کے علم میں لائیں گے اور جو بھی حتمی فیصلہ ہوگا قائداعظم کی منظوری کے بعد ہوگا۔ اس فائل میں یہ تحریر نہیں کہ اس تجویز کا محرک کون تھا اور یوم آزادی کی تقریبات 15 کی بجائے 14 اگست کو منائے جانے کے حق میں کیا دلائل پیش کیے گئے تھے۔ کارروائی کے آخر میں بریکٹ میں تحریر ہے: Quaid-i-Azam has approved the suggestion. قائداعظم نے تجویز کو منظور کرلیا ۔ اس کے بعد پاکستان کا یوم آزادی ہر سال 14 اگست ہی کو منایا جاتا رہا اب آتے ہیں ڈاک ٹکٹوں کی طرف عقیل عباس جعفری کا کہنا ہے ’’ 1948 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے ابتدائی ڈاک ٹکٹوں کی ڈیزائننگ اور طباعت کے کام کا آغاز کیا۔ یہ چار ڈاک ٹکٹوں کا سیٹ تھا جن کے ابتدائی تین ڈاک ٹکٹ ایکسٹرنل پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے مصوروں رشید الدین اور محمد لطیف نے مشترکہ طور پر ڈیزائن کیے تھے جبکہ چوتھا ڈاک ٹکٹ اور اس کے ساتھ شائع ہونے والا فولڈر ملک کے عظیم مصور عبدالرحمنٰ چغتائی کی تخلیق تھا۔ یہ ڈاک ٹکٹ برطانیہ کے طباعتی ادارے میسرزٹامس ڈی لارو میں طبع ہوئے تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ 9 جولائی 1948ءکو فروخت کے لیے پیش کیے گئے اور ان پر پاکستان کے یوم آزادی کی اصل تاریخ 15اگست 1947ءشائع کی گئی تھی۔ گویا 9 جولائی 1948ءتک یہ بات طے تھی کہ پاکستان 15 اگست 1947ءکو آزاد ہوا تھا۔‘‘

No comments:

Post a Comment